پاکستان
03 فروری ، 2014

کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود جوا، سٹا اور بک کا کھیل جاری

کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود جوا، سٹا اور بک کا کھیل جاری

کراچی…شہر کراچی میں جوئے اور سٹے کا کھیل عروج پر ہے، گزشتہ دنوں پولیس نے ایک فور سٹار ہوٹل پر چھاپہ مار کر 5 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شہر میں جوئے اور سٹے کا کھیل جاری ہے۔ بد نام زمانہ گھاس منڈی جوا خانہ بند کیا ہوا کہ اس کے بعد جو ئے اور سٹے باز اپنا دھندا شہر کے مختلف علاقوں میں کرنے لگے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات شہر کے فور اسٹار ہوٹل پر پولیس نے چھاپا مارا، جس کے دوران ہوٹل کے مختلف کمروں سے 5 جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ چھاپے کے دوران کمروں سے جوئے پر لگے ہزاروں روپے بھی برآمد کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت شہر کے کئی بڑے ہوٹلوں، کرائے کے بنگلوں اور گھروں میں ایسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔

مزید خبریں :