پاکستان
03 فروری ، 2014

کراچی:کمیونٹی پولیس کی فائرنگ سے 2افراد زخمی، موبائل نذر آتش

کراچی:کمیونٹی پولیس کی فائرنگ سے 2افراد زخمی، موبائل نذر آتش

کراچی…کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کمیونٹی پولیس کے اہلکار نے کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر باز نہ آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ کردی، جس سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ایس پی جمشید کوارٹر رانا شعیب کے مطابق کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر کمیونٹی پولیس کے اہلکاروں اور کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اسی دوران کمیونٹی پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا موقف ہے کہ کرکٹ کھیلنے والوں نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے کمیونٹی پولیس کی وین کو آگ لگا دی۔ علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ ہمارے بچے یہاں کرکٹ کھیلنے آئے تھے کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کی گئی۔

مزید خبریں :