03 فروری ، 2014
اسلام آباد… اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی این جی بندش کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں سی این جی بندش پر 6 فروری تک حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔سی این جی اسٹیشن مالکان نے سی این جی بندش کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے ۔