پاکستان
03 فروری ، 2014

اکبر بگٹی قتل کیس، مشر ف کو ہر صور ت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

اکبر بگٹی قتل کیس، مشر ف کو ہر صور ت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

کوئٹہ…کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشر ف کو آئندہ سماعت پر ہر صور ت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جناب طارق انور کاسی کی عدا لت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سا بق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے سابق صدر پرویز مشر ف کی جانب سے ان کے وکیل نے طبی بنیاد پر عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دئیے جانے کی تحریری درخواست پیش کی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہارکیااور پرویز مشرف کو آئندہ سما عت پر ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور ریمار کس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عملد آر مد کیوں نہیں کیا جا رہا، دوسری جانب عدالت میں آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی ضما نت قبل از گرفتاری کی درخواست پر ان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف ہیں، انھیں معزز سپریم کورٹ نے ضمانت دی ہے لہٰذا انکے موکلان کو بھی ضمانت د ی جائے جس پر عدالت نے ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کیس کی سماعت 24 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

مزید خبریں :