03 فروری ، 2014
اسلام آباد…مذاکرات کیلئے طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کے درمیان کل دوپہر اسلام آباد میں اجلاس کے انعقاد پراتفاق ہواہے، طالبان کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا سمیع الحق نے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں ، جبکہ عرفان صدیقی کا بھی یہی کہنا تھاکہ حکومتی کمیٹی بھی مذآکرات کے لیے تیار ہے ، جیو نیوز سے گفت میں عرفان صدیقی کاکہناتھاکہ مولانا سمیع الحق سے بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی اور مولانا سمیع الحق نے جلد از جلد مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے، عرفان صدیقی نے کہاکہ طالبان کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور ان کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ،دوسری طرف مولانا سمیع الحق کا کہنا تھاکہ ان کی کمیٹی حکومتی کمیٹی سے زیادہ بااختیار ہے ، ان کی کمیٹی حکمرانوں اور طالبان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گی ، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات اہم مسئلہ ہے، تیزی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔