پاکستان
03 فروری ، 2014

ارشد پپو قتل کیس ، عبدالرحمان بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد

ارشد پپو قتل کیس ، عبدالرحمان بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی…کراچی میں عدالت نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس میں گرفتار ملزم عبدالرحمان بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ارشد پپو قتل کیس میں 6 ملزمان گرفتاراور نو مفرور ملزمان اشتہاری قررار دیئے جاچکے ہیں۔ مقدمہ سنگین نوعیت کا ہے ،عدالت کسی ملزم کو ضمانت پر رہا نہیں کرسکتی۔اس سے قبل اس کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت بھی مسترد ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :