03 فروری ، 2014
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا ٹائم فریم دیا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان کی طرف سے عمران خان کا نام دیا جانا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے حکومتی ٹیم کو تحفظ دینے کے بیان پرتشویش ہے، مذاکراتی ٹیم کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔