03 فروری ، 2014
اسلام آباد …اسلام آباد پولیس نے مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے احکامات کی تعمیل کرائی۔اسلام آباد پولیس کی ٹیم کو ڈھائی گھنٹے اے ایف آئی سی کے ریسیپشن پر موجودرہنے کے بعد بالآخر کامیابی مل گئی۔پولیس نے خصوصی عدالت کا حکم نامہ اے ایف آئی سی میں پرویز مشرف تک پہنچایا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پرویز مشرف کے وکلا بھی اے ایف آئی سی میں موجود تھے۔مشرف کے وکلا نے25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کی تفصیلات پولیس کو فراہم کردیں۔خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے پرویز مشرف کو 25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد پولیس خصوصی عدالت کو 7 فروری کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔