پاکستان
03 فروری ، 2014

بوندا باندی اور گہرے بادلوں میں گھرالاہورکا دلفریب موسم

بوندا باندی اور گہرے بادلوں میں گھرالاہورکا دلفریب موسم

لاہور …لاہور میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ سورج بھی بادلوں کودبیز تہہ سے باہر نہ نکل سکا۔سردی کی شدت میں اضافہ توہوا لیکن شہری ٹھنڈکے باوجود موسم کامزہ لئے بغیر نہ رہ سکے۔ لاہور کی فضائیں گزشتہ رات سے ہی بادلوں کی لپیٹ میں تھیں۔ صبح سویرے بوندا باندی نے منظر کو حسین بنا دیا۔ دن بھر سورج بادلوں کی اوٹ میں رہا۔اس دلفریت موسم میں لوگ بھی بے اختیار گنگنا اٹھے۔موسم نے دلنشیں کروٹ کیا لی۔ چرند، پرند، بیل بوٹے، غرض ہر چیز تروتازہ نظر آنے لگی۔ شہریوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔رومان پرور موسم میں پھولوں نے پون کے جھولے جھولے تو کلیاں بھی سردہواوٴں کے مزے لیتی رہیں۔

مزید خبریں :