03 فروری ، 2014
مظفر آباد… دو ہفتے کی بندش کے بعد کنٹرول لائن پر پاک بھارت بس سروس دوبارہ بحال ہوگئی۔ پہلی بس 72 مسافروں کو لے کر پونچھ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کے مابین بس سروس دوبارہ شروع کر دی گئی۔ دو ہفتے کے تعطل کے بعد پونچھ راولا کوٹ بس سروس آج سے دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ 72مسافروں کو لے جانے والی بس پاکستانی سرحد سے بھارت مین داخل ہوئی، پچھلے ماہ پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری پر احتجاجاً پاکستان سے بھارت جانے والی بس سروس معطل کر دی گئی تھی۔