پاکستان
03 فروری ، 2014

گیس لائن منصوبہ: پاک ایران مذاکرات ختم

گیس لائن منصوبہ: پاک ایران مذاکرات ختم

تہران…پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر ہونے والے مزاکرات تہران میں ختم ہو گئے۔ پاکستان نے منصوبے کی، ڈیڈ لائن میں تو سیع کی درخواست کردی ۔پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔پاکستان اور ایران کے ماہرین کے دوروزہ مذاکرات تہران میں ہوئے ۔پاکستانی وفد کی نمائندی سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید جبکہ ایران کی نمائندگی ڈپٹی وزیر تیل نے کی۔مذاکرات میں شریک ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایرانی حکام کو بتایا گیا کہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے باعث سرمایہ کار منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اس لئے منصوبے کی تکمیل کیلئے حقیقت پسندانہ ٹائم فریم کا تعین کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ وہ پاکستانی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اپنے موٴقف سے آگاہ کرے ۔

مزید خبریں :