03 فروری ، 2014
حیدرآباد…ٹنڈو آدم کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے نتیجے میں ڈیڑھ فٹ کاحصہ تباہ ہوجانے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے لائن تباہ ہوجانے کی وجہ سے ہزارہ ایکسپریس اور تیزگام کو ٹنڈو آدم اور پالی جانی اسٹیشنز پر جبکہ بہاء الدین زکریا ایکسپریس کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔