04 فروری ، 2014
اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر طلب کرلیاگیاہے، جس میں طالبان کی نامزد کمیٹی سے باضابطہ ملاقات اور مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس وزیراعظم ہاوٴس میں قائم کمیٹی کے دفتر میں ہوگا، چاروں ارکان اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طالبان کی تین رکنی کمیٹی سے باضابطہ ملاقات اور مذاکرات شروع کرنے سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔ عمران خان اور مفتی کفایت اللہ کی مذاکرات سے علیحدگی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔