04 فروری ، 2014
اسلام آباد…ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے کہا ہے کہ فریقین کسی غیرجانبدار کمیٹی کوقبول کریں تو اس کا حصہ بن سکتا ہوں، کسی ایک فریق کی کمیٹی کا ممبر نہیں بن سکتا۔ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے انصار عباسی کا کہنا تھا کہ میراکبھی بھی طالبان کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومتی کمیٹی بننے سے پہلے وزیراعظم نے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگاتھا، وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی، وزیراعظم سے کہا تھا بحیثیت صحافی تعاون کیلئے تیارہوں، کمیٹی میں نہیں آناچاہتا، انہوں نے کہا کہ ایسی کمیٹی کاحصہ بنناچاہتاہوں جوحکومت اورطالبان کی غلطیوں کی نشاندہی کرے۔