پاکستان
04 فروری ، 2014

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید 5افراد مارے گئے جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ملزم ہلاک اور دو فرارہوگئے، اتحاد ٹاؤن میں رینجرز مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ ملزمان مارے گئے۔ لائنز ایریا،گولی مار ،منگھوپیر ،نیوسبزی منڈی سپرہائی وے اور قائدآباد میں فائرنگ سے 5افرادمارے گئے جبکہ طارق روڈپرجھیل پارک کے قریب کارپربھی فائرنگ کی گئی جس سے باپ بیٹا زخمی ہوئے۔ایس پی بلدیہ ٹاوٴن نے بتایا کہ بلدیہ ٹاوٴن نمبر 7 میں قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ملزم مارا گیاجبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اتحاد ٹاؤن میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مارا گیا تھا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا،جبکہ کالعدم تنظیم سے وابستہ 2 مبینہ ملزمان مارے گئے۔لیاری کے علی محمدمحلے میں دستی بموں سے دو حملے کیے گئے جن سے دو افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :