پاکستان
04 فروری ، 2014

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن

کراچی …کراچی کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے،جس میں 400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں،مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔رینجرز کی جانب سے سلطان آباد کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا، جس میں 400 رینجرز اہلکار شریک ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آپریشن میں کمانڈوز اور خواتین اہلکار بھی شریک ہیں۔رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :