04 فروری ، 2014
لاہور…لاہور کے برانڈرتھ روڈ پر کھلونوں کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق برانڈرتھ روڈ پر واقعہ کھلونوں کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈھائی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔