01 اپریل ، 2012
بیجنگ…چین میں فوجی بغاوت کی افواہیں پھیلانے والی ویب سائیٹس کے خلاف کارروائی کرکے کئی ویب سائیٹس کو بند کردیاگیا۔چینی خبرایجنسی کے مطابق بعض ویب سائیٹس نے بیجنگ میں فوجی گاڑیوں کے داخلے اوراور کسی ہنگامی صورت حال کے متعلق افواہیں پھیلائی تھیں جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،16ویب سائیٹس کو بند کردیاگیا،چھ افراد کو گرفتارکیاگیا جبکہ دو مقبول مائیکروبلوگنگ سائیٹس کے صارفین کے تبصرے کرنے پرپابندی لگادی گئی ہے۔