Time 25 فروری ، 2025
دنیا

نیویارک انتظامیہ کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون سے پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا اعلان

نیویارک انتظامیہ کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون سے پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا اعلان
فوٹو: فائل

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے مین ہیٹن کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون 2025 سے پناہ گزینوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

نیویارک میں تین سال کے دوران 50 سے زائد پناہ گاہیں بند کی جا چکی ہیں، روزویلٹ ہوٹل میں اس وقت 2 ہزار 852 پناہ گزین مقیم ہیں۔

روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی قومی ائیر لائن کی ملکیت ہے جسے 2023 میں نیویارک انتظامیہ کو معاہدے کے تحت 3 سال کے لیے 220 ملین ڈالر کے عوض لیز پر دیا گیا تھا۔

دو سال قبل ہزاروں تارکین وطن یہاں پناہ کے انتظار میں فٹ پاتھوں پر بیٹھے نظر آتے تھے، جس سے یہ امریکا میں امیگریشن کے تنازعے کا مرکز بن گیا تھا۔ 

تاہم امریکا میکسیکو سرحد پر تارکین وطن افراد کی آمد میں کمی اور نیو یارک کے ہنگامی پناہ گاہی نظام کے خاتمے کے باعث اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔


مزید خبریں :