04 فروری ، 2014
اسلام آباد…صدر ممنون حسین نے مظفر گڑھ میں پنچایت کے حکم پر خاتون سے زیادتی اور سکھر میں شوہر کے بیوی پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹیں طلب کرلی ہیں۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ متاثرہ خواتین کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے اورخواتین پر ظلم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ صدر نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موٴثر اقدامات کیے جائیں اور خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین پر ان کی حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔