پاکستان
01 اپریل ، 2012

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں جیمرز نصب کرنے کے لئے ٹینڈرز طلب

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں جیمرز نصب کرنے کے لئے ٹینڈرز طلب

پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے جیلوں میں جی ایس ایم جیمرز لگانے کے لئے ٹینڈر طلب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔خیبرپختونخواحکومت نے جیلوں میں قیدیوں کے پاس موبائل فونزکے استعمال کی شکایات اورباربار سرچ آپریشنز کے بعد وہاں جی ایس ایم جیمرزلگانے کے لئے ٹینڈرطلب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ ہدایت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی گئی جس میں داخلہ ،جیل اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹینڈرز کے بعد مارکیٹ سے جلد جیمرزخریدکرجیلوں میں لگانے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ قیدیوں کے موبائل رابطوں پرقابوپایاجاسکے۔

مزید خبریں :