01 اپریل ، 2012
انقرہ…ترکی کے شہر استنبول میں ’فرینڈز آف سریا‘ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق کانفرنس میں شامی حکومت پر امن معاہدے کی پاسداری کرنے کے لیے دباوٴ بڑھایا جائے گا۔خبرایجنسی کے مطابق کانفرنس میں ستر سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں، جن میں عرب اور مغربی ممالک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے ایک اہلکار کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد شامی حکومت پر دباوٴ بڑھانا ہے تاکہ وہ مخالفین کے خلاف کریک ڈاوٴن بند کرے۔ خبرایجنسی کے مطابق کانفرنس میں شام کے صدربشار الاسد کو امن منصوبے کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے مزید پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔