پاکستان
05 فروری ، 2014

حکومت طالبان کی کلاشنکوف بردارشریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کانوٹس لے؛ الطاف حسین

حکومت طالبان کی کلاشنکوف بردارشریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کانوٹس لے؛ الطاف حسین

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کی کلاشنکوف بردارشریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کانوٹس لیا جائے۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ دس سال طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت سے متعلق قوم کوآگاہ کرتارہا، اہل ثروت طبقے کی اکثریت نے میری باتوں کا مذاق اڑایا، میری باتوں کوعوام میں خوف پھیلانے کی سازش قراردیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اپنی بیان کردہ شریعت پرعمل نہ کرنے والوں کودھمکیاں دے رہے ہیں، عوام معتدل مزاج اورلبرل سوچ رکھنے والے لوگوں کی ٹیمیں تشکیل دیں، محلوں اوربازاروں میں حفاظتی ٹیمیں بناکرچوکیداری نظام قائم کیاجائے۔

مزید خبریں :