01 اپریل ، 2012
بیجنگ…پاکستان نے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول پر ایران کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، چین کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے ۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایران سے خام تیل کی درآمد چاہتے ہیں اور ایران سے گیارہ سو میگاواٹ بجلی کی درآمد بھی کریں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی باوٴ فورم میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں، وزیراعظم نے اس موقعے پر مختلف ممالک کے رہ نماوٴں سے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔وزیراعظم نے آج حنین میں ایران کے نائب صدر محمد جواد محمدی زادہ سے ملاقات کی۔دونوں رہ نماوٴں کے درمیان ملاقات میں گیس پائپ لائن اور بجلی کی درآمد کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول پر ایران کی حمایت کرنے کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمسائے ممالک کے ساتھ اچھا تعلقات چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے مفادمیں ہے اور ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔