پاکستان
01 اپریل ، 2012

لاہور : گیس اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی

لاہور … لاہور میں تحریک انصاف کی جانب سے بجلی کی بندش، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈیفنس موڑ سے جنرل اسپتال تک ریلی نکالی، جس کی قیادت تحریک انصاف پنجاب کے صدر احسن رشید نے کی۔ شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ احسن رشید کا کہنا تھا کہ بجلی کم اور بل زیادہ مل رہے ہیں۔

مزید خبریں :