05 فروری ، 2014
اسلام آباد…حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کی کمیٹی کے ساتھ کل ملاقات متوقع ہے۔مولانا سمیع الحق کی جانب سے دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کے رد عمل میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہم ان کے خدشات سنیں گے اور اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے،ہمارے اختیارات سے متعلق اگرطالبان کی کمیٹی کو خدشات ہیں تو وہ دور کریں گے،جوبھی خدشات ہیں ملاقات میں تمام باتیں سامنے آئیں گی۔