01 اپریل ، 2012
جیکب آباد … جیکب آباد کے 2 مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر 2 خواتین کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹھل کی حدود میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بہن خالدہ سومرو کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور پڑوسی نوجوان عبد السمیع سومرو کو زخمی کر کے فرار ہو گیا۔دوسرا واقعہ صدر تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں بھائیوں نے فائرنگ کر کے اپنی بہن نادرا خاتوں کو قتل کر دیااور فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع جیکب آباد میں 15 خواتین اور 4 مردوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے۔