کھیل
05 فروری ، 2014

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچوں کاشیڈول جاری

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچوں کاشیڈول جاری

دبئی…آئی سی سی نے ورلڈٹی ٹوینٹی کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں دو دو وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی 16مارچ سے بنگلادیش میں ہوگا۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 17مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، 19مارچ کوپاکستان دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم بھی دووارم اپ میچ کھیلے گی۔ 18مارچ کو پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ اور20مارچ کو بنگلادیش سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں :