01 اپریل ، 2012
جیکب آباد … جیکب آباد کے اسٹیشن روڈ سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 16 سالہ لڑکی آشا کماری کی عدم بازیابی کیخلاف ہندو برادری اور شہری اتحاد نے احتجاج کیا۔ صرافہ بازار چوک پر کئے گئے احتجاج میں شہریوں اور ہندوبرادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہر یوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی ہندو لڑکی آشا کماری کی بازیابی کے حق میں نعرے لگائے۔ احتجاج کے دوارن شہری اتحاد کے رہنماوٴں نے کل شہر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا اعلان کیا۔