دنیا
01 اپریل ، 2012

میانمار ضمنی انتخاب: آنگ سان سوچی کامیاب ہوگئیں، اپوزیشن کا دعویٰ

میانمار ضمنی انتخاب: آنگ سان سوچی کامیاب ہوگئیں، اپوزیشن کا دعویٰ

نوم پنہ … میانمار کی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی نے پارلیمنٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میانمار کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ خاتون اور جمہورت پسند رہنما آنگ سان سوچی نے ضمنی انتخابات میں کوہما (Kawhma) کی نشست جیت لی ہے اور ایک اندازے کے مطابق 82 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ آنگ سان شوچی نے ایوان زیریں کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آنگ سان سوچی کو میانمار کی حکومتوں نے تقریباً 15 سال قید میں رکھا۔ پارلیمنٹ کی 45 خالی نشستوں کیلئے کرائے گئے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن نے زیادہ تر پر کامیابی حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :