دنیا
01 اپریل ، 2012

میانمر پر ابھی اقتصادی پابندیاں ختم نہیں ہوں گی ،یورپی یونین

میانمر پر ابھی اقتصادی پابندیاں ختم نہیں ہوں گی ،یورپی یونین

نوم پنھ…یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ میانمر میں انتخابات کے بعد بھی مکمل اقتصادی پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر کیرل ڈی گیج نے کہا ہے کہ میانمر میں ہونے والے انتخابات کے بعد میانمر پر اقتصادی پابندیاں نہیں اٹھائی جائیں گی، یہ پابندیاں میانمر میں جبر اور مشقت کے حوالے سے بین الاقوامی رپورٹ کی آمد تک برقرار رکھی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب تک (آئی ایل او) عالمی ادارہ محنت کی طرف سے رپورٹ نہیں آجاتی یورپی یونین میانمر سے پابندیاں نہیں اٹھا ئی جاسکتیں۔ بلجیم کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ یورپی یونین کو میانمر پر پابندیاں ختم کرنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے تاہم سرمایہ کاروں کیلئے میانمر میں توانائی، ٹیلی کام اور سیاحت کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر ڈی گیج نے کہا کہ وہ پرائیویٹ کمپنیوں پر نہ تو دباؤ ڈال سکتے ہیں کیونکہ یہ معامات سیاستدانوں کی باہمی مشاورت سے انجام پاتے ہیں تاہم نجی کمپنیوں پر ازخود دباؤ ہے کہ وہ جبری مشقت کے خاتمے اور جمہوری عمل کی بحالی سے قبل میانمر میں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔

مزید خبریں :