06 فروری ، 2014
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں6سالہ محنت کش والدین کی بیٹی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کے بعد گلہ دبا کر ہلاک کر دیا۔ تھانہ صدر گوجرانوالہ کے ایس ایچ او ملک عرفان کے مطابق فرانسیساں آباد کے رہائشی محمد رفیق اور اسکی بیوی فروٹ منڈی میں محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں، دونوں میاں بیوی آج بھی کام کے لیے منڈی گئے ہوئے تھے اور بچوں کو کرائے دار فیملی کے پاس چھوڑ گئے تھے۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر بچی کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر تشدد کرکے ہلاک کر دیا، پولیس نے بچی کے باپ اور کرائے دار فیملی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کرایا تو ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے ساتھ غیر فطری فعل بھی ہوا اور جسم پر تشد د کے نشانات بھی ہیں۔ دوسری طرف پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔