پاکستان
06 فروری ، 2014

گوجرانوالہ: 6 سالہ معصوم بچہ تشدد سے ہلاک

گوجرانوالہ: 6 سالہ معصوم بچہ تشدد سے ہلاک

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر 6 سالہ معصوم بچے کو تشدد کے بعد ہلاک کر دیا گیا، پولیس نے بچے کی ماں کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ باغبانپوہ پولیس کے مطابق محلہ طارق آباد کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بچہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا مگر بچے کے جسم کے متعدد حصوں پر شدید تشدد کے نشانات ہیں، اسلئے مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے، بچے کی والدہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :