پاکستان
06 فروری ، 2014

طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

واشنگٹن… امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان سے معاہدے کے بعد امریکا نے ڈرون حملوں میں کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی مخصوصی آپریشنل معاملے پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اسلام آباد کا اندرونی معاملہ ہے تاہم ترجمان نے ڈرون حملوں کے آپریشن معاملات پر کسی بھی تبصرے سے انکار کیا۔

مزید خبریں :