06 فروری ، 2014
لندن… ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ خالد مقبول کے والد کی وفات پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مقبول حسین صدیقی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی وقومی وصوبائی اسمبلی نے بھی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔