06 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے فشری میں بڑی کھڑی لانچ کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ فائربریگیڈ کی9گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ نے دوسری لانچ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔