01 اپریل ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں پارٹی کی خالی ہونے والی دو نشستوں کے لئے دو خواتین کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بیگم سیما محی الدین جمیلی اور بیگم شاہین شفیق کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی خالی ہونے والی دو نشستوں میں سے ایک سیٹ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کی بیٹی میمونہ ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔