کھیل
06 فروری ، 2014

آکلینڈ ٹیسٹ میں بھارت کو مشکلات ،نیو زی لینڈ کے4وکٹ پر329رنز

آکلینڈ ٹیسٹ میں بھارت کو مشکلات ،نیو زی لینڈ کے4وکٹ پر329رنز

آکلینڈ… بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ نیوزی لینڈ ڈراوٴنا خواب بنا ہوا ہے،ون ڈے سیریز چار صفر سے جیتنے والی کیوی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی شاندار انداز میں کیا ہے، آکلینڈ ٹیسٹ میں بھارتی بولرز نے نیوزی لینڈ کی تین وکٹ تو 30 رنز پر گرا دیں ،لیکن پھر ولیم سن اور برینڈن میک کولم نے شاندار بیٹنگ کی ،دونوں نے سنیچری بنائی،ولیم سن 113 رنز بنا کر آوٴٹ ہو ئے،لیکن جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوامیک کولم 143 اور کورے اینڈرسن 42 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے،نیوزی لینڈ کا اسکور چار وکٹ پر 329 ہو چکا تھا،ظہیر خان اور اشانت شرما نے دو دو وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :