کھیل
06 فروری ، 2014

محمد کریم سوچی اولمپکس میں پاکستان کے نمائندگی کریں گے

 محمد کریم سوچی اولمپکس میں پاکستان کے نمائندگی کریں گے

سوچی…ونٹر اولمپکس 2014 کا آغاز کل سے روس کے شہر سوچی میں ہو گا،میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی محمد کریم کریں گے ، تاریخ کے مہنگے ترین ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،اس موقع پر آتش بازی کا بھی دلکش مظاہرہ کیا جائے گا،اولمپک مشعل بھی تقریبا چالیس ہزار میل کا سفر طے کر کے میزبان شہر سوچی پہنچ چکی ہے،دنیا بھر کے ہزاروں ایتھلیٹ اور شائقین کی حفاظت کیلئے خاص انتظامات کئے ہیں،لگ بھگ 40 ہزار پولیس اور فوج کے اہلکار خدمات انجام دیں گے،میگا ایونٹ پر 50 بلین ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے،پاکستان کی جانب سے محمد کریم شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :