کھیل
06 فروری ، 2014

ڈیوڈ بیکہم امریکا میں میجر لیگ فٹبال کلب خریدنے کے خواہش مند

 ڈیوڈ بیکہم امریکا میں میجر لیگ فٹبال کلب خریدنے کے خواہش مند

لندن…انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں میجر لیگ فٹبال کلب خریدنا چاہتے ہیں،سابق انگلش فٹبالر جو میامی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہیں کہتے ہیں کہ فٹبال کلب کا مالک ہونا ایک خواب کے مانند ہے،بیکہم کو میامی میں 25 ملین ڈالرز میں میجر لیگ سوکر فرنچائز خریدنے کا موقع ملا ہے،دوسری جانب میامی ہی کے بیکہم نوجوانوں کے ہمراہ فٹبال کھیلنے پہنچے لیکن بہت زیادہ کراوٴڈ اور میڈیا کے نمائندوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکااور سیکیورٹی کی وجہ سے بغیر کھیلے ہی واپس چلے گئے۔

مزید خبریں :