پاکستان
06 فروری ، 2014

کراچی :آئی جی ریلوے جائے حادثے کا دورہ کرینگے

کراچی :آئی جی ریلوے جائے حادثے کا دورہ کرینگے

کراچی…آئی جی ریلوے آج کراچی میں گگھر پھاٹک پرشاہین ایکسپریس ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی جگہ کا دورہ کرینگے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چار افراد اب تک اسپتال میں ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ ڈی ایس ریلوے کراچی ڈویژن مقصودالنبی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز گگھر پھاٹک پر شاہین ایکسپریس ٹرین کو پیش آنیوالے حادثے کی جگہ کا دورہ کرنے کیلئے آئی جی ریلوے کراچی پہنچیں گے اور متاثرہ ٹریک کا دورہ کرینگے۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق شاہین ایکسپریس کو پیش آنیو الے حادثے کے چار زخمی اب تک اسپتال میں داخل ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ دو زخمی ریلوے کے ملازمین ہیں جن میں ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ ڈرائیور ہیں جبکہ باقی دو مسافر خواتین ہیں جن کا علاج جناح اسپتال میں جاری ہے۔ مقصودالنبی نے مزید بتایا کہ شاہین ایکسپریس ٹرین کے حادثے کیلئے تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی ریلوے، چیف مکینکل انجینئر سے دیگر حکام شامل ہیں جو تین دن میں رپورٹ مرتب کرکے وزیر ریلوے کو دینگے، ادھر ریلوے انکوائری کے مطابق اپ ٹریک بحال ہونے کے بعد آج ریل گاڑیاں وقت پر آبھی رہی ہیں اور جا بھی رہی ہیں۔

مزید خبریں :