06 فروری ، 2014
کراچی…اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنادی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کراچی پورٹ پر کارروائی کر تے ہوئے ایک کنٹینر سے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کرلی جو ساتھ کینو کی پیٹیوں میں چھپائی گئی تھی۔ ہیروئن ملائیشیا اسمگل کر نے کی کوشش کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔