پاکستان
01 اپریل ، 2012

مشرف دور میں لگائے گئے 2 رینٹل پلانٹس سے کوئی تعلق نہیں، لیاقت جتوئی

مشرف دور میں لگائے گئے 2 رینٹل پلانٹس سے کوئی تعلق نہیں، لیاقت جتوئی

کراچی … سابق وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دور میں لگائے گئے کرائے کے 2 بجلی گھروں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں تھا، چیئرمین واپڈا نے ٹینڈر جاری کیے اور تمام معاملات ایوان صدر میں طے ہوئے تھے، مجھے سنے بغیرالزام عائد کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ مجھے سنے بغیرالزام عائد کرنا کہاں کا انصاف ہے، میرے دور میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 2 روپے 13پیسے تھی جو اب 13 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور وزارت میں 1700 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی، بجلی مہنگی سے مہنگی کررہے ہیں حکمرانوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز میں شمولیت کے بعد ایک بار پھر حکومت میرے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔

مزید خبریں :