06 فروری ، 2014
کراچی… رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول صدیقی کی نماز جنازہ جناح گراوٴنڈ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ مقبول صدیقی کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں کی جائے گی۔