06 فروری ، 2014
اسلام آباد…پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے عدالت پیشی کے حوالے سے فیصلے کر لیے گئے ہیں کہ کل کیا کرنا ہے۔ مگر مخالفین ،عدالت اور وزیراعظم کو پہلے پتہ چل جائے گا اس لیے بتانا نہیں چاہتے ،کل سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔اسلام اباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس کی سماعت میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد ایک سرپرائز سامنے آئے گا۔ لیکن یہ سرپرائز ملک وقوم اور عوام کے لیے بہتر ہوگا۔انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف غدار نہیں ہیں انھوں نے ملک کی خاطر جنگیں لڑی ہیں۔