پاکستان
06 فروری ، 2014

تھرکول بلاک ٹوکی کھدائی کیلئے نیلامی ،بولیوں کو ازسر نو جانچنے کا عدالتی حکم

 تھرکول بلاک ٹوکی کھدائی کیلئے نیلامی ،بولیوں کو ازسر نو جانچنے کا عدالتی حکم

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے تھرکول بلاک ٹو میں کھدائی سے متعلق کنٹریکٹ کی نیلامی کی بولیوں کو ازسر نو جانچنے کا حکم دیدیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی عدالت میں نجی کمپنی کی جانب سے دائر تھرکول بلاک ٹو میں کھدائی سے متعلق کنٹریکٹ کی نیلامی میں بے قاعدگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا ہے کہ کھدائی کے کنٹریکٹ کی نیلامی کی بولیوں کی دوبارہ جانچ کی جائے اور 25 فروری تک رپورٹ پیش کی جائے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کم ریٹ دینے کے باوجود انکی کمپنی کو ٹینڈر کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔

مزید خبریں :