06 فروری ، 2014
کراچی…نیشنل گالف چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی،جبکہ انٹرنیشنل ایونٹ مئی میں ہوگا۔کراچی میں ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کے سیکریٹری بریگیڈئیر ر عبدالقیوم نے بتایا کہ نیشنل گالف چمپئن شپ میں تین سو گالفرز حصہ لیں گے ،جنہیں چار کیٹگریز میں رکھا گیا ہے،ایونٹ کی انعامی رقم 25 لاکھ روپے ہے ، ہول ان ون کرنیوالے کو کاردی جائے گی،بریگیڈیئر عبدالقیوم نے کہا کہ ایشین سرکٹ میں گالف چمپئن شپ مئی میں کھیلی جائے گی۔