کھیل
06 فروری ، 2014

محسن خان اورجلال الدین نے بھی ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی

محسن خان اورجلال الدین نے بھی ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن خان اور سابق فاسٹ بولر جلال الدین نے بھی پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواستیں جمع کرادی ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے بعد اب تک وقار یونس، محسن خان اور جلال الدین کی جانب سے درخواستیں جمع ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی مکمل ایمانداری اور جذبے کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی اور اگر دوبارہ موقع ملا تو اسی جذبے کے ساتھ ملک کے لئے کام کریں گے، سابق فاسٹ بولر جلال الدین نے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے اپلائی کیا ہے ،جلال الدین آسٹریلیا اور انگلینڈ سے لیول تھری کوچنگ کورس مکمل کرچکے ہیں جبکہ لیول فور کے بھی دو مراحل طے کرچکے ہیں،ایک اور سابق کوچ وقار یونس نے بھی کوچ کے عہدے کیلئے اپنی باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان نے فیلڈنگ کوچ کیلئے درخواست سی ہے ۔

مزید خبریں :