07 فروری ، 2014
لاہور…لاہور اور گردونواح میں شام سے تیز ہواوٴں ا ور گرج چمک کیساتھ کبھی ہلکی،کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورمیں صبح سے ہی بادل چھائے رہے، شام کے وقت پہلے بوندا باندی ہوئی، جس کے بعد تیز ہواوٴں کے دوش پر اڑتے بادل اچانک برس پڑے، گرج چمک اوربارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش اورتیزہواوٴں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ لاہورکے علاوہ چھانگا مانگا، ساہی وال، پاک پتن اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی، پتوکی میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 24گھنٹے تک جاری رہے گا۔