07 فروری ، 2014
پشااور…پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پرایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا جس سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا کوہاٹ روڈ پردورہ چوک کے قریب ایک گھر میں ہوا۔ دھماکے کے باعث 5 بچے اور 6 خواتین زخمی ہوگئیں جنھیں علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔